ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ہندوستان -قزاقستان کے درمیان ٹیکس معاہدہ میں ترمیم کافیصلہ

ہندوستان -قزاقستان کے درمیان ٹیکس معاہدہ میں ترمیم کافیصلہ

Fri, 06 Jan 2017 20:58:00  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 6 /جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان اور قزا قستان نے دو دہائی پرانے دو ٹیکس معاہدے میں ترمیم کرنے کے لیے ایک سمجھوتہ پر دستخط کیا ہے۔اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان شیئر کی جانے والی معلومات کو دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھی شیئر کیا جا سکے گا۔ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ ڈبل ٹیکسیشن بچاؤ معاہدہ (ڈی ٹی اے سی)میں ترمیم کرکے اسے ٹیکس معاملات پر معلومات کے موثر تبادلے کو بین الاقوامی سطح پر مسلمہ معیار کے مطابق بنایاجائے گا۔اس میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس سے متعلق دونوں ممالک کے درمیان شیئر کی جانے والی معلومات کو دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کے درمیان ان کی ہم منصب ایجنسیوں کے اختیار کرنے کے بعد آپس میں شیئر کی جا سکیں گی۔موجودہ ڈی ٹی اے سی 9 /دسمبر 1996کو ہوا تھا۔
 


Share: